امریکا طالبان دوبارہ مذاکرات کا آغاز  جلد ہوگا ‘ ملیحہ لودھی پرامید

115

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکا اور طالبان
کے درمیان جلد مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگا جو گزشتہ ہفتہ اچانک معطل ہوگئے تھے، مذاکرات کی بحالی سے انٹرا افغان ڈائیلاگ کی راہ ہموار ہوگی جس سے افغانستان میں طویل عرصے سے جاری لڑائی کا پرامن خاتمہ ممکن ہو سکے گا، افغانستان کی صورتحال سے متعلق سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مذاکرات میں تعطل عارضی ہے اور ہمیں امید ہے کہ مذاکرات جلد شروع ہوں گے کیونکہ دوسری صورت میں تشدد میں اضافہ ہوگا کہ جس سے افغانستان میں مزید کشیدگی اور بے چینی پیدا ہوگی۔
ملیحہ لودھی