پی ایم ڈی سی بل مسترد‘قائمہ کمیٹی برائے صحت کی چیئرمین کیخلاف بغاوت

97

اسلام آباد(صباح نیوز)پی ایم ڈی سی بل سینیٹ میں مسترد ہونے کے بعدسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت نے چیئرمین کمیٹی شیخ عتیق کے خلاف بغاوت کردی ۔پی پی ،ن لیگ کے6 ارکان کمیٹی ہٹانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کے پاس پہنچ گئے،چیئرمین کمیٹی پرارکان کمیٹی کے ساتھ رویہ
درست نہ ہونے کاالزام لگایاگیا،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پی ایم ڈی سی بل پر کمیٹی میں سب نے اتفاق کیامگرایوان میں ذاتی عنادپر بل کے خلاف ووٹ ڈال کرمسترد کردیاگیا،پیپلزپارٹی کے رہنماڈاکٹرعاصم نے بل مسترد کرنے کے لیے رابطہ کیاتھا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی، ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ثنا جمالی، ڈاکٹر سکندر میندرو، بہرہ مند خان تنگی، ڈاکٹر اشوک کمار اور سردار محمد شفیق ترین کے علاوہ سیکرٹری صحت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کمیٹی نے گزشتہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔
پی ایم ڈی سی بل