ملتان، سکھر موٹروے آج ٹریفک کیلیے کھول دیا جائے گا

211

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان سے سکھر موٹروے (ایم فائیو) کو ابتدائی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے آج کھول دیا جائے گا۔ حکومت نے ملتان سکھر موٹروے ٹریفک کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا اور سی پیک کے تحت 392 کلومیٹر طویل ملتان، سکھر موٹروے (ایم فائیو) کو ابتدائی طور پر ہلکی ٹریفک کے لیے آج کھول دیا جائے گا۔سکھر ملتان موٹروے سے 6 گھنٹے کا سفر کم ہو کر 3 سے ساڑھے 3 گھنٹے رہ جائے گا اور جی ٹی روڈ کے مقابلے میں اگر موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے سکھر تک کا سفر کیا جائے تو فاصلہ 75 کلو میٹر کم
ہوگا۔چین کے تعاون سے 392 کلو میٹر کے اس منصوبے پر 2 ارب 89 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے اور اسے مقررہ مدت سے دوماہ قبل مکمل کیا گیا ہے اور یہ چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کا تعمیر کردہ جنوبی پنجاب اور اندرونِ سندھ کو ملانے والا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔موٹر وے پر بہاولپور کے قریب دریائے ستلج کے ایک بڑے برج سمیت مجموعی طور پر 54 پل، 12 سروس ایریاز ہیں، ایم فائیو پر10 ریسٹ ایریا، 11 انٹرچینجز، 10 فلائی اوورز اور 426 انڈرپاسز تعمیر کیے گئے۔
ملتان سکھر موٹر وے