فریضہ اقامت دین جہد مسلسل کا نام ہے ، اسما سفیر

122

کراچی( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر نے کہا ہے کہ اقامت دین چند دن یا کسی خاص وقت کا کام نہیں بلکہ یہ ایک ایسا فریضہ ہے جس کے لیے ہمیں آخری سانس تک جدوجہد کرنی ہے،اقامت دین کی جدوجہد منظم اور مربوط ہو کر کیجئے،دعوت کے ذریعے خواتین کو دین سے قریب کر کے معاشرے میں خیر کی قوتوں کو بڑھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کے تحت اضلاع کی ناظمات کی رپورٹنگ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسما سفیر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں بڑے پیمانے پر دعوت کو عام کرنا ہوگا ۔
اسما سفیر