ٹنڈو جام، تیز رفتار کار کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق

110

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) حادثے سے بڑھ کر سانحہ یہ ہوا لوگ ٹھہرے نہیں حادثہ دیکھ کر، روڈ پر حادثے کے بعد باپ بیٹے کی جان بچانے کے لیے مدد کو پکارتا رہا لیکن کسی نے آواز نہ سنی۔ ٹنڈو جام رشید کالونی کے رہائشی پرائمری استاد لاکھا ڈنو اپنے پندرہ سالہ بیٹے سلمان کلیر ی کے ساتھ مجلس سن کر آرہے تھے کہ اچانک ان کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی، لاکھا ڈنو کے مطابق وہ اپنے بیٹے کو موٹر سائیکل کے قریب کھڑا کر کے مستری کو تلاش کر نے کے لیے چلا گیا اتنے میں کسی نامعلوم کار نے سڑک پر کھڑی میری موٹر سائیکل کو اور میر بیٹے کو ٹکر مار دی جس سے پندرہ سالہ سلمان شدید زخمی ہوگیا۔ باپ کے مطابق وہ اپنے زخمی بیٹے کو اپنی گود میں لے کر سڑک پر جانے والی گاڑیوں کو مدد کے لیے پکارتا رہا لیکن کسی نے میری پکار نہیں سنی۔ محرم کی وجہ سے موبائل فون سروس بھی بند تھی، جس کی وجہ سے میرے بیٹے نے میری گود میں دم دے دیا، جس کے بعد پولیس گشت پر موجود گاڑی پہنچی اور اس کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا۔ سلمان کلیر ی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔