ٹنڈوالہٰیار، گھریلو پریشانی سے تنگ خاتون سمیت 3 افراد کی خودکشی

167

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالہٰیار کے دو مختلف علاقوں میں میاں بیوی کے آپس کے تنازعے کے بعد دل برداشتہ ہوکر ایک خاتون اور ایک نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی جبکہ بے روزگاری اور بیماری سے تنگ آکر ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ٹنڈوالہٰیار کے چمبڑ تھانے کی حدود میں واقعہ گوٹھ راوت لغاری میں میاںبیوی کے درمیان تنازعے کے بعد 25 سالہ ڈیو کولہی نے دل برداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی جبکہ ٹنڈوالہٰیار کے سنجر چانگ میں بھی میاں بیوی کے مبینہ طور پر گھریلو تنازعے کے بعد غیر مسلم ساون کولہی کی بیوی شریمتی پارشو نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ سنجر چانگ میں 30 سالہ شادی شدہ نوجوان عاشق علی خاصخیلی نے بیماری اور بے روزگاری سے تنگ آکر گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ ٹنڈوالہٰیار اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی خودکشی کے واقعات پر شہریوں و علاقہ مکینوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔