سرکاری ادویات کی خوردبرد، اینٹی کرپشن نے  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

158

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد زون کے آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حیدر آباد زون سید امداد علی شاہ کی ہدایت پر 12ستمبر 2019 ء کو انسپکٹر ایاز حسین میمن اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سرکاری ادویات کی خوردبرد کے الزامات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگزیکٹو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد شفاعت علی مرزا کی زیر نگرانی سندھ لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام (نیشنل پروگرام) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس حیدر آباد کے دفتر میں چھاپا مارا اور گزشتہ 3 سال کا متعلقہ ریکارڈ اپنی تحویل میں لیا جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔