پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کی گراں قدر  خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پی پی رہنما

140

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپورخاص کے رہنما سیٹھ کرن ہری رام، پیپلز پارٹی تعلقہ شجاع آباد کے صدر نواب علی خاصخیلی، سیکرٹری اطلاعات ہیرا لال میگھواڑ، ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے جیالے کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں، شاہد حسین مغل، اکبر راجپوت، رانا آفتاب اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی و سابق ضلعی ناظم بزرگ سیاستدان پیر شفقت حسین شاہ جیلانی المعروف جانی سائیں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے عوام مثبت سوچ کے حامل اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والے بزگ سیاستدان سے محرم ہوگئے ان کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ضلع میں ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ پاک پیر شفقت حسین شاہ جیلانی کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔