ڈگری، نواحی گائوں علی احمد لغاری میں  کلہاڑی کے وار سے نوجوان زخمی

99

ڈگری(نمائندہ جسارت) ڈگری کے نواحی گاوں میں کلہاڑی کے وار سے ایک نوجوان زخمی۔ ڈگری کے نواحی گائوں علی احمد لغاری کے رہائشی 15 سالہ نوجوان ابوبکر اپنے والد صدر الدین گورچانی کے ہمراہ زخمی حالت میں ڈگری تھانے پہنچا، جہاں زخمی نوجوان کے والد نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیٹا جنگل میں بکریاں چرارہا تھا کہ چند افراد نے جو ہماری ہی برادری کے لوگ تھے بلاجواز کلہاڑیوں کے وار سے میرے بیٹے کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ڈگری پولیس نے زخمی نوجوان کو میڈیکل لیٹر دے کر تعلقہ اسپتال بھیج دیا۔ڈگری تھانے پر دونوں فریقین کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا۔