ایشین والی بال چیمپئن شپ کا آغاز،قومی ٹیم آج کوریاکیخلاف میدان میں اتریگی

142

لاہور(آئی این پی)سابق اولمپیئنز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کی اولمپک کوالیفائر 2020کی تیاریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔قومی ہاکی ٹیم کو ٹوکیو میں 24جولائی 2020کو شروع ہونیوالے اولمپکس ہاکی مقابلوں کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے عالمی نمبر3ہالینڈ کو شکست دینا ہوگی،اولمپک کوالیفائر میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان 2 میچز 26 اور 27 اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں کھیلے جائیں گے۔فلائنگ ہارس کے نام سے مشہور اولمپئن سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی کے پیش نظر ہالینڈ سے جیتنا معجزے سے کم نہیں ہوگا، فیڈریشن نے بہت سارے لوگوں کو جمع تو کر لیا ہے لیکن تیاری صفر ہے،ہالینڈ کی ٹیم اسی صورت میں ہار سکتی ہے کہ اگر اسکے 6 کھلاڑیوں کو ٹائیفائیڈ ہو جائے اور باقی کھلاڑی شدید بخار میں مبتلا ہوں کیونکہ دوسری صورت میں قومی ٹیم کا اولمپکس کھیلنا مشکل دکھائی دے رہا ہے ۔1992کے بارسلونا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن اولمپئن قمر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہالینڈ سے مقابلہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا تاہم اب مینجمنٹ کو اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سر دھڑ کی بازی لگا دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او طیب اکرام سے رابطہ کرنا چاہیے کہ یورپ میں ہالینڈ سے مقابلے سے قبل ہمیں چند پریکٹس میچ دیے جائیں جو کہ ایک اچھا اقدام ہوگا، کیوں کہ ہمارے لیے آنیوالی صورتحال خاصی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔