ہالینڈ کے کھلاڑی بیمار پڑ جائیں تو پاکستان جیت سکتا ہے ،سمیع اللہ

165

اسلام آباد(جسار ت نیوز)پاکستان کی 13 رکنی ٹیم ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایران پہنچ چکی ہے۔ چیمپئن شپ آج سے ایران میں شروع ہو گی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوھدری محمد یعقوب نے بتایاکہ 13رکنی قومی ٹیم کی قیادت ایمل خان کر رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں آصف، کاشف، مبشر، فخر، شیراز، ادریس، بلال خان، ناصر، ظہیر، حیدر، عثمان فریاد اور مراد شامل ہیں۔سہیل تاجک دستہ کے سربراہ ہیں دیگر آفیشلز میں ہیڈ کوچ کم کورین جبکہ اسسٹنٹ کوچز کے فرائض سعید احمد اور فضل احمد انجام دیں گے ٹیم کے ہمراہ ٹرینر اکبر علی اور ریفری عبیداللہ شاہ بھی ہیں۔ چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ چیمپئن شپ 16 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔پاکستان کو گروپ ڈی میں کوریا، کویت اور انڈونیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے گروپ میں تین میچ کھیلے گا اور پاکستان اپنے گروپ کا پہلا میچ 13 ستمبر کو کوریا کے خلاف، دوسرا 14 ستمبرکو انڈونیشیا کے خلاف جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 15 ستمبر کو کویت کے خلاف کھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کررکھی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔