منظور جونیئر کی صلاحیتیں کسی سے پوشیدہ نہیں،خالد سجاد کھوکھر

139

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھرنے کہا ہے کہ یہ پی ایچ ایف کی خوش قسمتی ہے کہ لی جنڈری اولمپئن منظور جونیئر جیسی شخصیات ساتھ کام کررہی ہیں، منظور جونیئر کے ویژن اور صلاحیتیں کسی سے پوشیدہ نہیں ، ایسی ہستیاں برسوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز میں ا سپورٹس سائیسنز ماہرین کی بریفنگ میٹنگ کے اختتام پر لی جنڈری اولمپئن منظور جونیئرکے بارے میں اپنے خیالات اور تاثرات بیان کرتے ہوئے کیا۔ برگیڈیئرخالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ میڈل رکھنے والے کھلاڑیوں میں شامل لی جنڈری اولمپئن منظور جونیئرایک لازوال شخصیت کے مالک ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن میں منظور جونیئر جیسی شخصیات بطور چیف سلیکٹر پی ایچ ایف ساتھ کام کررہی ہیں۔صدر پی ایچ ایف برگیڈیئرخالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ منظور جونیئر کے ویژن اور صلاحیتیں کسی سے پوشیدہ نہیں، وہ دنیائے ہاکی کی مخلص اور پراعتماد شخصیات میں سے ہیں ،جو کہ ہاکی کی نبض جانتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یوم دفاع کے موقع پرآج میں اپنی فوج کے ہمراہ آپکے سامنے کھڑا ہوں، انہوں نے اس موقع پر شہدائے پاک فوج کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔