بلاول زرداری کا حیدرآباد پریس کلب کا دورہ، اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی

116

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی پاکستان بلاول زرداری کا حیدرآباد پریس کلب کا دورہ، اعزازی ممبر شپ بھی دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں اس پریس کلب میں موجود ہوںجہاں ذوالفقار علی بھٹواوربینظیر بھٹو اپنے ادوار
میں آئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ آزادی اظہار رائے‘ جمہوریت کی بحالی‘ آئین کی پاسداری ‘ قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے لیے حیدرآباد پریس کلب اور یہاں کے صحافیوں کی جدوجہد وقربانی مثالی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حقوق کے حصول کے لیے ہم صحافی برداری کے ساتھ ہیں اس موقع پر پریس کلب کے سابق صدر لالہ رحمان سموں اور جنرل سیکرٹری محمد حسین خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کو پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دی۔
بلاول زرداری /دورہ