سب کی توجہ کراچی پر مرکوز،دیہی علاقے تباہ ہوگئے ، امیر بخش بھٹو

40

میرپور بٹورو(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیر بخش خان بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کی توجہ صرف کراچی پر مرکوز ہے، جبکہ دیہی سندھ لاوارث اور تباہ کن حالت میں ہے اور کسی کو یاد تک نہیں، اگر حکومت کسی پیکیج کا اعلان کرتی ہے یا صفائی مہم شروع کرتی ہے یا پھر ترقیاتی منصوبے بناتی ہے تو وہ بھی صرف کراچی کیلیے ہوتے ہیں، حالانکہ دیہی سندھ کے حالات کراچی کے
بدترین علاقوں سے کئی گنا زیادہ خراب ہیں، جیساکہ پینے کا صاف پانی، ادویات، تعلیم، بجلی، امن، امان سمیت تمام تر ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور جانوروں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ دیہی سندھ جیسے پاکستان کا حصہ ہی نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے لاپرواہی اور نظرانداز کرنے کی وجہ سے دیہی سندھ میں پیپلز پارٹی کو میدان خالی مل جاتا ہے اور وہ اس کا بھرپور سیاسی فائدہ اٹھاتے ہیں جوکہ سندھ کی عوام کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔
امیر بخش بھٹو