معیشتوں کو کثیرالجہت بنایا جائے ، یو این سی ٹی اے ڈی

132

اسلام آباد (اے پی پی) یونائیٹڈ کانفرنس آن “ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ ” (یو این سی ٹی اے ڈی) نے دنیا بھر کے ممالک کو ہدایت کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل سے بچنے کے لئے اپنی معیشتوں کو کثیر الجہتی معیشتیں بنائیں۔ یو این سی ٹی اے ڈی کی کماڈیٹیز اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2019ء میں کہاگیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف متاثر ممالک کی معیشت پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ اس سے دیگر ممالک کی اقتصادیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیابھر کے 60 فیصد کے قریب ممالک کی برآمدات کا انحصار زراعت پر ہے اور زرعی مصنوعات کی قیمتوں کے اتار چڑھائو سے برآمدات بھی متاثر ہوتی ہیں جس سے معیشت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ عالمی ادارہ نے پائیدار معاشی ترقی کے لئے کثیرالجہتی برآمدات پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس کے لئے نہ صرف مختلف شعبوں پر مشتمل برآمدی پالیسی کی ضرورت ہے بلکہ انسانی وسائل کے شعبہ پر بھی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے اقدامات ضروری ہیں ۔