عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

111

سنگاپور (اے پی پی) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکی کروڈ کے ذخیرے میں کمی آنا ہے۔سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں اکتوبر کے لئے برنٹ کروڈ کی ترسیل کے سودے 23 سینٹ (0.4 فیصد) اضافہ کے ساتھ 61.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکن کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) کی سپلائی 28 سینٹ (0.5 فیصد) اضافہ کے ساتھ 56.03 ڈالر فی بیرل طے پائے۔