فی تولہ سونا88200روپے کا ہو گیا

59

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی صرافہ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں21ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 800روپے مہنگا ہوگیا ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21ڈالرکے اضافے سے1513ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی، اسلام آباد ،الاہور ،پشاور ،کوئٹہ ،فیصل آباد ،ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کے اضافے سے 88200 روپے رہی۔