یو سف حسن حلاوی کل ایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اسلامک چیمبر آف کامرس اور ایگر ی کلچر انڈسٹر ی کے سیکر یٹر ی جنرل یو سف حسن حلاوی کل 4بجے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وہ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی کے علاو ہ دیگر عہدیداران اور ایگز یکٹو کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کریں گے اور اسلامک چیمبرز کی آئندہ ہو نے والے بو رڈ آف ڈائر یکٹر ز کے اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ ایف پی سی سی آئی بو رڈ آف ڈائر یکٹر ز کے اجلاس کے ساتھ ساتھ سر مایہ کاری کا نفر نس کا انعقاد بھی کر ے گا اور یہ پروگرا م 15 اور 16 نومبر 2019 کوکرا چی میں منعقد ہو ں گے۔یہ کا نفر نس اسلامک ممالک کو موقع فرا ہم کرے گی کہ وہ پاکستان میں دستیا ب سر مایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں معلو مات حاصل کر سکیں ۔اسلامک چیمبرکے بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کی میٹنگ پاکستان میں 25سال بعد منعقد ہو نے جا رہی ہے جو پاکستان کوموقع فرا ہم کر ے کہ وہ وسطی ایشیاء یو رپی ممالک اور خلیجی ممالک کے لیے ایک سر مایہ کاری کے لیے حب ہے ۔اسلامک ممالک کے بو رڈ آف ڈئر یکٹر کے ممبرا ن کی تعداد 19ہے جن میں پاکستان، جبوتی، مصر، ایران، کو یت، نا ئجر،عمان، فلسطین،قطر، ترکی، سوڈان، تیونس، ملا ئیشا، انڈونیشیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یو گنڈا، جورڈن اور مالی شامل ہیں۔ اسلامک چیمبر کے بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کی میٹنگ سے ایک دن پہلے فنانشل کمیٹی کی میٹنگ بھی منعقد کی جا ئے گی اس وقت اسلامک چیمبر کی صدارت سعودی عرب کے پاس ہے۔