ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓبادکے الیکشن 21 ستمبر کو ہوں گے

111

فیصل آباد (اے پی پی) ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓبادکے صدر،سینئر نائب صدراور نائب صدر کے عہدوں کیلئے الیکشن 21 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 18 ستمبر بروز بدھ تک وصول کئے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال 19 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگی اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان چوہدری محمد نواز نے بتایاکہ فیصل آباد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران مذکورہ تینوں عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ مذکورہ عہدوں کیلئے الیکشن 21 ستمبر بروزہفتہ کو ہو گا۔انہوںنے بتایاکہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔