فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا معاملہ پھر لٹک گیا

97

راولپنڈی (آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شمولیت کے لیے پروڈکشن آرڈرز پر سماعت ملتوی کر دی سماعت آج دوبارہ ہوگی ۔پنجاب حکومت کی جانب سے پروڈکشن آرڈر پر جواب داخل کروادیا گیا جس پر فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پنجاب حکومت کا جواب پہلے مل جاتا تو میں تیاری کر لیتا جس پر عدالت نے جواب پڑھنے کے لیے سماعت آج 13 ستمبر تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت کی وجہ سے فریال تالپور کی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔