اسلامی جمعیت طالبات کے وفد کا روزنامہ جسارت کا دورہ

154

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طالبات کی مرکزی رہنماؤں کے وفد کا جسارت کا دورہ‘ جمعیت طالبات کے50سالہ یوم تاسیس کے حوالے سے جسارت کے ایڈیٹر مظفر اعجاز اور نیوز ایڈیٹر سید حسن احمد سے ملاقات، جمعیت کی جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ وفد نے قائم مقام معتمدہ عام عریشہ سلیم کی قیادت میں جسارت کے شعبہ جات کا بھی دورہ کیا ، وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایمن علی شاہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات فرزین ارج، سیکرٹری اطلاعات کراچی شفاء عارف اور سابقہ رکن عمیمہ ذیشان شامل تھیں، اس موقع پر وفد نے ایڈیٹر جسارت مظفر اعجازکو اسلامی جمعیت طالبات کی جانب سے مطبوعہ کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔