نا اہلی کیس: فواد چودھری کو نوٹس جاری، جواب طلب

107

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو نااہلی کیس میں نوٹس جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے، عدالت نے الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 2 ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔