شاہ رخ نصرت کی فضائی کمپنیوں کو کرائے کم کرنے کے اقدامات کی ہدایت

143

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈائریکٹر جنرل سی اے اے شاہ رخ نصرت نے ائیرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے فضائی سفر کے کرائے کم ہوں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایوی ایشن اوور سائٹ کمیٹی کا دوسرا اجلاس سی اے اے ہیڈکوائرٹر کراچی میں ہوا۔ سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے صدارت کی۔اجلاس میں انہوں نے ائرلائنوں کو کرائے کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت ائر لائنوں کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ تمام ائرلائنوں کو 5 فیصد شیڈول فلائٹس لازمی سیاحتی علاقوں میں چلانی ہونگی جبکہ پرائمری روٹس پر بھی شیڈول فلائٹس کا 5 فیصد لازمی آپریٹ کرنا ہوگا۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ طیاروں کی عمر کی شرط میں نرمی کی تجویز منظوری کے مراحل میں ہے جبکہ سیاحتی لائسنس کے تحت آپریشنز کے لیے نشستوں کی تعداد کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔