پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے سندھ بھر میں فرسٹ ایڈ کیمپس کا قیام

94

سکھر (پ ر) محرم الحرام کے جلیل القدر مہینے بالخصوص نویں اور دسویں محرم کو برآمد ہونے والے جلوسوں کے پیش نظر پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ (پی آر سی ایس) کی جانب سے سندھ کے متعدد اضلاع میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرسٹ ایڈ کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ پیرا میڈیکس اور رضاکاروں کی جواں عزم، حوصلہ مند اور تربیت یافتہ ٹیموں نے سندھ بھر میں مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 1300 سے زائد عزاداران کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ قر یشی گوٹھ، رائل روڈ، کلاک ٹاور، باب کربلا روہڑی اور حیدری مسجد اولڈ سکھر شامل ہیں۔ 750 شرکا جلوس نے طبی امداد حاصل کی۔ اسی طرح سے ڈسٹرکٹ سانگھڑ اور میرپور خاص میں بھی مختلف مقامات پر قائم کیمپس سے عزادارانِ جلوس کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا۔