گھوسٹ خاکروبوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، ٹی ایم او میرواہ گورچانی

85

میرواہ گورچانی (نمائندہ جسارت) میرواہ گورچانی شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، گھوسٹ خاکروبوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے آفیسر عبدالکریم بھنبھرو نے سومرا کالونی وارڑ نمبر 1 سے صفائی مہم کے آغاز پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج اضافی خاکروب دوسرے شہر سے بلا کر شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا ہے، شہری اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے میں ٹاؤن انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور شہر کی صفائی پر کسی صورت بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بلدیہ کا کام شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہونے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے بہت جلد شہر میں صفائی کے ساتھ ساتھ کتا مار مہم بھی شروع کی جائے گی۔