وفاق آرٹیکل149\4 پر بھی یوٹرن لے گی،امتیازاحمد شیخ

132

شکارپور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 4/149 پر بھی یوٹرن لے گی،آرٹیکل کی غلط انداز سے تشریح صوبے میں انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے، وزیر اعظم کو اس کے اثرات کے بارے میں غور کرنا چاہیے، وفاق صوبے کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرے، سازش کے تحت پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، آرٹیکل کے نفاذ سے سندھ میں لسانی تفریق اور انتشار پیدا ہوگا۔