اسلامی جمعیت طلبہ نے والدین اور اساتذہ کا احترام سکھایا ہے

119

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ نے کہا ہے کہ نظریاتی جدوجہد کر نے،اسلامی انقلاب کی تمنا رکھنے اور عدل و انصاف کا بول بالا کرنے کا نام اسلامی جمعیت طلبہ ہے،جمعیت نے والدین اور اساتذہ کا احترام سکھایا اور جنت کے حصول کا راستہ دکھایا،جمعیت سے وابستہ رہنے والے افراد معاشرے میں ایک منفرد مقام اورشناخت رکھتے ہیں، دنیا میں جہاں بھی ہیں وہ اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں اور جمعیت کے پیغام اور اس کے مقاصد کو مختلف سرگرمیوں کو ذریعے پورا کررہے ہیں،رہنمائوں نے کہاکہ جو فرد تعلیمی زندگی کے دوران جمعیت سے وابستہ رہا ہو وہ اپنی عملی زندگی میں کبھی مایوسی کا شکار نہیں ہوتا اور ایک اچھا مسلمان بن کر زندگی گزارتا ہے۔ وہ دنیا میں کسی بھی مقام پر ہو کسی نہ کسی مثبت سرگرمی میں مصروف رہتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اجتماعیت کا سبب صرف اور صرف کلمہ لاالہ الا اللہ کی بنیاد پر ہے اور یہی ہمارے رشتے کی مضبوط بنیاد ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ جمعیت میں رہنے والوں نے جس طرح جمعیت کی زندگی میں اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے حلف اٹھا یا اسی طرح عملی زندگی میں بھی اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کی جدوجہد کرنے میں مصروف عمل ہیں۔