نوابشاہ، پولیس کی کارروائی، منشیات فروشوں سمیت چار ملزمان گرفتار

130

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) بے نظیرآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشوں سمیت چار ملزمان گرفتار، 2400 گرام چرس، 20 لیٹر کچی شراب اور مضر صحت گٹکا برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے۔ ایس ایس پی بے نظیر آباد تنویر حسین تنیو کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او ائر پورٹ اویس منگریو نے منشیات فروش وقاص احمد کو گرفتار کرکے 1300 گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا۔دوسری کارروائی میں ایس ایچ او بی سیکشن عبدالرشید میمن نے پولیس پارٹی کے ہمراہ دوران اسنیپ چیکنگ ملزم آصف علی کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا۔ ایس ایچ او قاضی احمد نے ملزم علی حسن کو گرفتار کرکے 11 سو گرام چرس، 20 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کردیا۔ جبکہ تھانہ پبجو پولیس نے دوران گشت ملزم علی اکبر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایس بی بی ایل گن اور چار کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ ایس ایس پی بے نظیر آباد نے تعیناتی کے بعد سے ہی ضلع بھر کے تھانوں پر تعینات پولیس افسران واہلکاروں کو منشیات فروشی کا گھناؤنا کام کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر رکھی ہیں۔