شکارپور،پی پی کے کونسلرصفدرحسین ہکڑو کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

164

شکارپور (نمائندہ جسارت) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے کونسلر صفدر حسین ہکڑو کے چھوٹے بھائی فائر ماسٹرفدا حسین ہکڑو رضا ئے الٰہی سے انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ میرانی عیدگاہ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں پی پی پی کے کارکنوں ، رہنمائوں ، سیاسی سماجی ، وکلا ، صحافی اور برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خا ک کیاگیا۔