فرانسیسی وزیر خزانہ کو گولیوں کے ساتھ دھمکی آمیز خط موصول

131

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی وزیرِ خزانہ برونو لیمار کو قتل کی دھمکی آمیز خط موصول ہوا، جس میں 3گولیاں رکھی گئی تھیں۔ وزیر خزانہ کے معاون کے مطابق برونو اس سے قبل 3دھمکی آمیز خطوط موصول ہو چکے ہیں۔ پہلا خط اگست میں پولیس کو ارسال کیا گیا تھا اور دوسرا ان کی رہایش گاہ پر براہ راست بھیجا گیا۔ پولیس معلوم نہیں کرسکی کہ خطوط کس نے بھیجے اور اس کا مقصد کیا ہے۔