چینی مصنوعات پر امریکی محصولات میں اضافہ 15 اکتوبر تک مؤخر

104

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی مصنوعات پر محصولات میں اضافہ 15اکتوبر تک مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ منصوبے کے تحت یکم اکتوبر سے 250 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر عائد محصولات میں اضافہ کرکے 25 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کیا جانا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق یہ تاخیر چینی نائب وزیر اعظم لیو ہی کی درخواست پر کی گئی ہے، کیوں کہ چین اپنی ستر ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق ان کا فیصلہ خیرسگالی کی علامت ہے۔