لیبیا کی باغی فوج کا غریان شہر کے علاقے پر قبضے کا دعویٰ

61

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں باغی حفتر ملیشیا نے غریان شہر کے قریب غوط الریح کے علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔ اس سے قبل لیبی فوج نے غوط الریح پر قبضہ کیا تھا،جو چند گھنٹے سے زیادہ برقرار نہ رہ سکا۔ دوسری جانب باغی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ زاویہ شہر میں لیبی فوج کے ڈرون طیاروں کے کنٹرول روم، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپوموجود ہیں۔