سعودی عرب کا قبرص کی آئینی حیثیت اور خود مختاری کی حمایت کا اعلان

123

نیکوسیا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے قبرص کی آئینی حیثیت اور اس کی خود مختاری کی حمایت کا اعلان کردیا۔ سعودی وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم عساف کا کہنا تھا کہ ہم قبرص کی مدد جاری رکھیں گے۔ قبرص کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر عساف نے کہا کہ سعودی عرب اور قبرص کی تاریخ میں کئی عناصر دونوں کی قربت کا ذریعہ ہیں۔