فلسطینی ریلی پراسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ‘ کئی شہری زخمی

80

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے الخلیل کے شمال میں عروب پناہ گزیں کیمپ میں فلسطینیوںکی ریلی پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کئی شہری زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے مظاہرین پربراہ راست فائرنگ کی اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا۔ فوج نے آنسوگیس کے بے شمار شیل برسائے،جس کے باعث دم گھٹنے سے کئی شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔