بہاماز میں طوفان کے بعد2500 افراد تاحال لاپتا

203

نساؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری طوفان ڈوریان کو آئے 12 روز گزرنے کے بعد بھی بہاماز میں ڈھائی ہزار افراد تاحال لاپتا ہیں۔ بہاماز حکومت کے مطابق لاپتا افراد کی فہرست کا موازنہ ہنگامی حالات میں محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے افراد سے کیا جائے گا۔ یکم ستمبر کو 300کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے بہاماز میں تباہی مچا کر رکھ دی تھی۔