کانگو میں ٹرین حادثہ 50 افراد ہلاک‘ کئی زخمی

96

کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) وسط افریقی ملک کانگو میں ٹرین کے حادثے میں 50 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پٹڑی سے اتر جانے کے باعث ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ کانگو کے وزیر برائے انسانی حقوق نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ جنوب مشرقی صوبے تنگانیکا کے علاقے میی بریدی میں نصب شب کو پیش آیا۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔