یونان زیادہ سے زیادہ مہاجرین ترکی واپس بھیجے‘ جرمنی کا مطالبہ

58

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی نے یونان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مہاجرین کو ترکی واپس بھیجنے کی کوشش کرے۔ وزارت داخلہ کے مطابق یونانی جزائر پر صورت حال گمبھیر ہوتی جا رہی ہے۔ لیسبوس جزیرے کے پناہ گزین کیمپ میں 11ہزار افراد موجود ہیں، جب کہ کیمپ میں صرف 3ہزار مہاجرین کی گنجایش ہے۔ کچھ عرصے کے دوران ترکی سے یونان پہنچنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔