ایکنک سے پانی وسیوریج کی اسکیم منظورہونے پرمیئرکراچی کا اظہارتشکر

115

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی کے لیے پانی و سیوریج کی اسکیم کی ایکنیک سے منظوری پر وزارت منصوبہ بندی حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے کراچی میں پانی و سیوریج کے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے میں فوری مدد ملے گی، کراچی کے شہریوںکو اس اسکیم کا شدت سے انتظار تھا،انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ منظوری کے بعد اب اس پر جلد عملدرآمد بھی ہوگا۔