منگھوپیر:ٹریفک چوکی انچارج رشوت خوری کے الزام میںگرفتار

110

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر پولیس نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کے سلسلے کا آغاز کر دیا پہلے مرحلے میں گوٹھ مائی چاکرو میں زمین پر قبضہ کرنے والی مافیا سے 15 لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ثابت ہونے پر اے ایس آئی مٹھل شر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں ممبر ضلع کونسل عبداللطیف رندکا نام بھی شامل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔