عمران خان کی بدعنوان حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، قاری عثمان

251

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری محمدعثمان نے کہاکہ لوٹ کھسوٹ،مہنگائی اور قانون کے لبادے میں اربوں کرپشن کی بے تاج بادشاہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ اکتوبر میں ملین مارچ کی تیاریاں جاری عوام کا طوفان بہت جلد انہیں نیست ونابود کردے گا اور کوئی طاقت انہیں اب نہیں بچاسکتی۔ آزادی مارچ وقت کی ضرورت ہے اور یہ سلیکٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔