عمرے سے متعلق سعودی اقدام پر جماعت غربااہل حدیث کا اظہار تشکر

64

کراچی (پ ر)جماعت غربا اہل حدیث کے رہنماؤں نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرایک سے زیادہ بار عمرہ آدائیگی پرعائدفیس ختم کرنے کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔مولا ناعبدالرحمن سلفی،پروفیسر محمد سلفی، علامہ عامرعبداللہ محمدی،مولانامفتی انس مدنی، حشمت اللہ صدیقی نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ سعودی عرب کے اقدام سے عمرہ کرنے والوں میں اضافہ ہوگا۔