وزیراعظم کی کمیٹی نے خطرناک محاذکھول دیا،شاہی سید

112

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبای صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے شہر کے مسائل کے حل کے لیے بنای گی کمیٹی کے چیئرمین نے خطرناک محاذ کھول دیا ہے وزیر اعظم واضح کریں کہ وفاقی وزیر قانون کے بیان کو ہم وفاقی حکومت کا موقف سمجھیں?،ایسا وزیر قانون بنایا گیا ہے کہ جس کی جماعتی وابستگی بھی واضح نہیں ہے ،عوامی نیشنل پارٹی وفاقی وزیر قانون کی کراچی کے متعلق آرٹیکل 149کے بیان کی شدید مذمت کرتی ہے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ)کے چر مین شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی تقسیم کی مخالف ہے ،وفاقی وزیر قانون کا بیان اپنی نااہلی چھپانے کے سوا اور کچھ نہیں۔انہوںنے کہا کہ بیرسٹرفروغ نسیم کوفوری مستعفی ہوجاناچاہیے۔