الخدمت کے تحت کورنگی لانڈھی اور نیوکراچی میں دواکاچھڑکاؤ

126

کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت اور پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت ڈینگی ،ملیریا سے بچائوکے لیے لانڈھی کورنگی اور نیوکراچی سیکٹرفائیوجے میںجراثیم کش ادویہ کاچھڑکاؤ کیا گیا۔جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے کورنگی لانڈھی سمیت پورے شہر کراچی کی صحت وصفائی کے حوالے سے ناگفتہ صورتحال اورشہر میں ڈینگی مچھروں کی بہتات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں نے بارش کے بعد ملیریا اور ڈینگی سے بچائو کے اسپرے نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور بلدیاتی اداروں کے ذمہ داران سمیت کسی کو عوام کی جان ومال کی کوئی فکر نہیں ہے اور اسپرے کیلئے حاصل کیا گیا پیسہ بھی کرپشن کی ایک با ر پھر نظر ہوگیا ہے اوربلدیاتی ادارے مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ الخدمت اور پبلک ایڈ کمیٹی کے تحت ڈینگی ،ملیریا سے بچائوکے لیے اسپرے کیا جا رہا ہے ۔