آٹوپارٹس کی آڑمیں گاڑیوں کے انجن ودیگر اشیا کی اسمگلنگ ناکام

51

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی (اے آئی بی) نے آٹوپارٹس کی آڑمیں گاڑیوںکے انجن سمیت دیگراشیا کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ واجد علی کو خفیہ اطلاع ملی کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ جانے والے کنسائمنٹ میں آٹوپارٹس کی آڑ میں بڑی مقدارمیں گاڑیوں کے انجن سمیت دیگراشیا اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پرکلکٹرواجدعلی کی جانب سے ملک کی خشک گودیوں پر جانے والے کنسائمنٹس کی نگرانی کی ہدایت جاری کیں، پرنسپل اپریزرشفیع اللہ،اپریزنگ آفیسرغنی سومرو اوردیگرافسران پر مشتمل ٹیم نے ڈرائی پورٹ جانے والے کنسائمنٹس کی نگرانی شروع کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو کروڑ 25 لاکھ 10ہزار روپے مالیت کے ڈیوٹی و ٹیکسزکی چوری کی جارہی تھی۔