انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان

100

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ انٹربورڈ کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے ان امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں میٹروپولس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز کی علیشبہ ارشد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ نیشنل کالج (مارننگ )کے عنایت علی نے دوسری،جبکہ آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے عدنان علی بیگ اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی عائشہ خالد نیمشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔قائم مقام ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 36173 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔ 35412 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 14060 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 39.70فیصد رہا۔