کارسازمیںپائپ لائن پھٹ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر

103

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام کے سبب ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنسی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر جمعرات کی سہ پہر اچانک بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں مختلف سڑکوں پر پھنس گئیں، اور ان میں سوار شہری شدید گرمی میں بے بسی کی تصویر بنے رہے ،ٹریفک جام کے حوالے سے ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ شاہراہ فیصل، کارساز روڈ، جناح اسپتال روڈ،لکی اسٹار،ملینیم روڈ اورنیشنل اسٹیڈیم پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے،کارساز روڈ پر پانی کی لائن پھٹنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے، جس سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہے،جناح اسپتال کے گیٹ کے پاس ٹینکر پھنسنے سے بھی اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا،دوسری جانب جناح اسپتال کی اطراف میں سڑکوں پر ٹریفک جام کی وجہ سے متعدد ایمبولنس بھی پھنس گئیں ، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایمبولنس کو راستہ فراہم کیا۔