شہریوں کی فوری مدد کے لیے تمام تھانوں میں 15مددگار ٹیم تشکیل

133

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر ) کراچی پولیس چیف کا بڑا اقدام شہریوں کی فوری مدد کے لیے تمام تھانوں میں 15مددگار ٹیم بنادی گئی ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام بنی میمن کا کہنا ہے کہ مددگار ٹیم فوری مدد کے لیے 24 گھنٹے تیار رہے، تمام تھانوں کی مددگار ٹیموں کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، تمام پولیس موبائل کو جدید سافٹ ویئر سے بھی دیکھا جائے گا، سافٹ ویئر کی مدد سے پتا چل سکے گا کہ ٹیم کتنی دیر میں پہنچی۔