پولیس نے منشیات فروشوںسمیت 17ملزمان کو گرفتار کرلیا

111

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہد پٹھان اور عبداللہ عرف شکرا کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ موچکو پولیس نے ملزم مسافر ولد عبداللہ کو گرفتار کرلیااور اس کے آئل ٹینکر میں بھرا 8ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل تحویل میں لے لیا پولیس نے ملزم کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کردیا ہے ۔بلوچ کالونی پولیس کی کارروائی 2 رہزن شاہ محمدولدعبدلستار اور جمیل احمدولد علی محمد کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، چرس برآمد ہوئی ہے ایک اور کارروائی میں منشیات فروش سہیل کو گرفتار کرکے چرس برآمد کرلی۔ سولجر بازارپولیس نے حمزہ نامی رہزن کو گرفتار کر لیا، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے دو ملزمان دانش اور مجیب کو گرفتار کرکے ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ سید ٹاؤن پولیس نے ناگن چورنگی پر تجاوازت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتارکرلیاہے۔