پی سی بی سری لنکن کرکٹ کے اعلامیے سے پریشان

297

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) سری لنکن کرکٹ کے اعلامیے سے پریشان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کرکٹ سری لنکا کے اعلامیے کے بعد شدید دباؤ میں ہے ۔دورہ پاکستان کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی لنکن بورڈ کی جانب سے نےٹیم پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

واضح رہے کہ اب  تک موصول ہونے والی میڈیا رپورٹس  میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلےجانے والی سیریز کھٹائی میں پڑتی دیکھائی دے رہی ہے۔

 دوسری جانب پی سی بی ذرائع سے خبر بھی سامنے آرہی ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کسی نیوٹرل مقام پر کھیلنا چاہتا  ہےجس پر پی سی بی نے انکار کردیا ہے۔