پاک فوج میں اعلیٰ افسران کی تقرریاں و تبادلے

283

پاک فوج میں اعلیٰ افسران کی تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر کو ڈی جی جے ایس ایچ کیو تعینات کردیا گیا ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیرمین پی او ایف تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کور کمانڈر راولپنڈی اورلیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیا گیاہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں ہوئی تھیں،4  میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی